پاکستان عراق میں موجود تیل کے ذخائر سے استفادہ کرنے کا خواہش مند ہے،شاہ محمود قریشی

بغداد(آن لائن ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان عراق میں موجود تیل کے ذخائر سے استفادہ کرنے اور زائرین کے لیے میڈیکل سینٹر اور پاکستان ہاؤس کے قیام کا خواہش مند ہے۔عراق کے سرکاری دورے کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عراقی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور مستقبل میں ساتھ چلنے کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرنے چلے ہیں کیونکہ 39سال بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ ’ میری عراقی صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان کی صورت حال اور خطیکی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی‘۔وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’عراق تیل کے ذخائرسیمالامال ملک ہے،ہم عراق میں موجود تیل کے ذخائر سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ عراقی حکام سے شعبہ? صحت (ہیلتھ سیکٹر) میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔اْن کا کہنا تھا کہ ’عراق کی قیادت پاکستان کی اہمیت کوسمجھتی ہے‘۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزارتِ خارجہ پاکستان سے ا?نے والے زائرین کے لیے عراق میں پاکستان ہاؤس اور میڈیکل سینٹر کے قیام کی خواہش مند ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close