کوئٹہ (آن لائن)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ وزیر خارجہ امریکہ کو اڈے نہ دینے کا بیان دیکر عوام کو بے وقوف نہ بنائیں حقیقی صورتحال سے قوم کو آگاہ کریں قیام پاکستان سے قوم کو اندھیرے میں رکھ کر امریکی غلامی وتابعداری کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کیساتھ دوستوں میں کمی ہوئی ہے امریکہ سے برابری کی بنیاداور قومی ودینی مفادکو سامنے رکھ کر تعلقات استوار کیے جائیں نسل درنسل غلامی کرکے حکمرانوں خود مالامال جبکہ عوام کو تباہ وبرباد کیے انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ کے امریکہ کو اڈے نہ دینے کے بیان کوناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو فضائی اور زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے ان کے دعوے کی تائید دفتر خارجہ کے ترجمان کے اس بیان سے ہوتی ہے کہ 2001ء میں پاک امریکہ ائر اینڈ گراؤنڈ لائن کمیونیکیشن کا معاہدہ موجود ہے یہ وہ ہی معاہدہ ہے جس کے تحت پرویز مشرف دور میں امریکہ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی تھی اور اس کے ذریعہ امریکہ نے پاکستان کی زمینی اور فضائی حدود استعمال کر کے افغانستان کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اب امریکہ افغانستان سے نکلنے کے باوجود اسی معاہدہ کے ذریعہ افغانستان کے عوام پراپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کریگاجس کی سنگینی کی طرف طالبان نے بھی اشارہ کیا ہے اور پاکستان کو اس کے منفی اثرات سے خبردار کیا ہے اس معاہدہ کی وجہ سے ملک کو جس بے پناہ مالی اور جانی نقصان سے دوچار ہونا پڑا تھا اگریہ معاہدہ باقی رکھ کر امریکہ کو فضائی اور زمینی سہولتیں مہیا کی گئیںتو ماضی سے بھی زیادہ ملک کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا وزیر خارجہ اڈے نہ دینے کا بیان دیکر عوام کو بے وقوف نہ بنائیں حقیقی صورتحال سے قوم کو آگاہ کریں اور ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کریں #/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں