زلفی بخاری کی بیرون ملک بھاگنے کی خبریں، زلفی بخاری کا ردِ عمل بھی آگیا، کہاں ہوں اور کیا کر رہا ہوں؟تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وہ دبئی میں آرام کررہے ہیں ،دو دن بعد واپس آئیں گے۔زلفی بخاری کے آج متحدہ عرب امارات جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور میڈیا کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا تھا کہ زلفی بخاری رنگ روڈ سکینڈل میں نام آنے کے باوجود بیرون ملک کیسے چلے گئے؟ لیگی حلقوں کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کو فرار کروایا گیا ہے وہ اب واپس پاکستان نہیں آئیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ میرے خلاف چلائے جانے والے ٹرینڈ کا جواب پہلے بھی دے سکتا تھا مگر بعض اوقات تاخیر میں زیادہ مزہ آتا ہے۔میں دو دن بعد واپس آؤں گا۔لیگی جنگجو اور کچھ صحافی تب تک بریک لے سکتے ہیں۔خیال رہے کہ رنگ روڈ سکینڈل میں نام آنے کے بعد زلفی بخاری نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری اپنے دوستوں کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ زلفی بخاری اپنے تین دوستوں کے ہمراہ خصوصی طیارے سے دبئی پہنچے ہیں۔ انہوں نے صبح پانچ بجے اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی کیلئے اڑان بھری ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کے ہمراہ فخر عالم، ظفر اکرام اور عمران سعید بھی موجود ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رنگ روڈ سکینڈل میں زلفی بخاری کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close