مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ش، یا مسلم لیگ م، کس کی منزل کیا ہے؟ ن لیگی لیڈر کے اہم انکشافات

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ (ن) سے ش نکلی نہ م ،نوازشریف ،شہبازشریف سمیت پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہی پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہوگا،مسلم لیگ (ن) متحد ہے ، حکومت کا رویہ آمرانہ ہے اس رویے کے ساتھ حکومت سے بات نہیں ہوسکتی ،ہم اس حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں ۔جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی منزل ایک ہے ،ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ،تمام اپوزیشن جماعتیں نئے عمرانی معاہدے کیلئے تیار ہیں تو بات چیت ہوسکتی ہے ،نوازشریف بھی گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں ، پارٹی تقسیم نہیں ہورہی ، حکومت نے حربے استعمال کر لئے ،(ن) سے ش نکلی نہ م ،نوازشریف ،شہبازشریف سمیت پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہی پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہوگا،مسلم لیگ (ن) متحد ہے ، شہبازشریف اور مریم نواز میں کوئی اختلاف نہیں دونوں اپنی آراء سامنے لاتے ہیں ،فیصلہ پارٹی قیادت کرتی ہے ۔ مصدق ملک نے کہا کہ شہبازشریف مسلم لیگ (ن) سے کبھی الگ نہیں ہوں گے ،حکومت کا رویہ آمرانہ ہے اس رویے کے ساتھ حکومت سے بات نہیں ہوسکتی ،ہم اس حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close