وزیر اعظم سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ملاقات

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالا میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ملاقات،حلیم عادل شیخ نے امن امان اور سندھ کے پانی کے حوالے سے وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کیا، حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کو امن امان پر تیارکردہ خصوصی رپورٹ بھی پیش کی،رپورٹ کے ساتھ حلیم عادل شیخ نے خصوصی خط بھی وزیراعظم کو پیش کیا، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں لوگ مررہے ہیں حالات خراب ہیں سندھ حکومت سیاست میں مصروف ہے ، حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کو صورتحال پر بریفنگ میں بتایا کہ میں نے خود شکارپور گھوٹکی جیکب آباد کشمور لاڑکانہ سکھر کا دورہ کیا اور صورتحال دیکھی، کچے کے علاقوں میں جاکر امن امان کی ابتر صورتحال دیکھی،پولیس آرڈر 2019سندھ پولیس مکمل طور پر سیاسی ہوچکی ہیسندھ پولیس میں سیاسی بنیادوں پر تبادلے کیے جارہے ہیںوزیراعلی سندھ کے پی ایس او ایس ایس پی فرخ بشیر ان سب تبادلوں کے ذمہ دار ہیںڈی آئی جی ناصر آفتاب اور ایس ایس پی سعود مگسی کو سرداروں کو سپورٹ نہ کرنے پر ٹرانسفر کردیا گیا،آ جی سندھ کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے، سندھ کے لوگ خوف میں مبتلا ہیںسندھ میں لوگ مارے جارہے ہیں سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ،سندھ میں سندھ کے بااثر لوگ پانی چوری میں ملوث ہیں،سندھ اور پنجاب کو لڑا کر انارکی پھیلائی جارہی ہے، ، سندھ کے لوگوں کی نہریں بند اور سیاسی مافیاز اور وڈیروں کی نہریں چل رہی ہیں، سندھ حکومت خود صوبے میں پانی کی کمی کی ذمہ دار ہے ،نہروں سے براہ راست 330غیر قانونی کنکشن صوبائی حکومت نے دیے ہوئے ہیں، سندھ میں پانی چوری روکنے کے لیے وفاق ارسا کے انسپکٹر مقرر کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close