اسلام آباد ( آن لائن ) کورونا ویکسین فائزر کی پہلی کھیپ پاکستان کو موصول ہوگئی، فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں جمعہ کی صبح اسلام آباد پہنچی ہیں، فائزر ویکسین کی خریداری اور فراہمی میں یونیسف نے اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان کو فائزر ویکسین کی کھیپ پہنچ گئی ہے۔ فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں آج صبح اسلام آباد پہنچی ہیں۔فائزر ویکسین کی کھیپ پاکستان کو کوویکس کے ذریعے ملنے والی دوسری کھیپ ہے۔ 2 ہفتے قبل 12 لاکھ سے زائد اسٹرازینکا ویکسین کے ٹیکے کوویکس کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔ فائزر ویکسین کی خریداری اور فراہمی میں یونیسف نے اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا ویکسین لگانے کے بعد دو سال میں مرنے کی افواہ کو جھوٹ قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے خود اس خبر کی تحقیق کی ہے۔ویکسین لگانے کے دو سال بعد مرنے کی افواہ جس شخص کے نام سے چل رہی ہے انہوں نے خود اس کی تردید کردی ہے۔ایمرجنسی کی صورت میں اس طرح کی منفی خبریں جلدی وائرل ہو جاتی ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ حکومت کو بھی اس بارے میں واضح ردِ عمل دینا چاہیے۔عوام سے درخواست ہے کہ افواہ کو آگے نہ بڑھائیں اور خدا کا واسطہ ویکسین لازمی لگوائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں