اسلام آباد(پی این آئی) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جہانگیرترین کی گرفتاری کے لیے ورکنگ پیپرزکی تیاری شروع کردی گئی۔ جمعہ کو نجی ٹی وی نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے مشیرشہزاد اکبرکی ایف آئی اے آمد کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین سے متعلق کیسزکی انویسٹی گیشن میں ایک بارپھرتیزی آگئی جس کے بعد جہانگیرترین اوران کے اہلخانہ کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کی پراگرس رپورٹ تیارکرلی گئی۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جہانگیرترین کی گرفتاری کے لیے ورکنگ پیپرزکی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ جس کے لیے کیسز کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی بھی ایک بار پھرڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے حوالے کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں