تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ سے بھی کم ہوں گی، فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور (پی این آئی ) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔تازہ بیان میں مراد راس نے کہا کہ کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ سات جون سے قبل ویکسینیشن کروائیں کیونکہ کورونا کا علاج صرف ویکسینیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کم ہوں گی ہوسکتا ہے چھٹیاں صرف دو یا تین ہفتوں کے لیے ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ ہم نے سکول میں گرمیوں کی کم سے کم چھٹیاں دینی ہیں۔اسکولز میں بہت زیادہ ہوا تو تین ہفتوں کی چھٹیاں دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہم کم سے کم چھٹیاں دے کر نیا تعلیمی سال شروع کر دیں گے۔وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ویکسین لگانے والوں کا تمام ڈیٹا موجود ہے جو یہاں پر ویکسین کے لیے آرہا ہے وہ رجسٹرڈ ہو رہا ہے، بہت سارے ویکسی نیشن سنٹرز کھلے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں 7 جون سے مرحلہ وارنجی وسرکاری سکول کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ سکول کھلنے پر لاہور سمیت تمام اضلاع میں 50 فیصد حاضری پر عملدرآمد ہوگا،حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب میں سات جون سے مرحلہ وارنجی وسرکاری سکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔i20اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے بارے این سی اوسی اجلاس میں مشاورت ہوئی، تعلیمی ادارے کھلنے پر لاہور سمیت باقی ماندہ اضلاع میں 50 فیصد حاضری پر عملدرآمد کیا جائے گا۔حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد کیا جائے۔اس سے قبل 24 مئی بروز پیر سے پنجاب بھر میں مختلف 16اضلاع میں نجی و سرکاری سکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں