انسانی حقوق کونسل میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد مسلم امہ کی وحدت کی علامت ہے،مولانا طاہر اشرفی

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیلی مظالم کے خلاف او آئی سی کے تعاون سے قرارداد مسلم امہ کی وحدت کی علامت ہے۔پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے مسلم امہ کے مسائل کا حل چاہتا ہے ۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی مسلم امہ کے مسائل میں مشترکہ موقف اپنانے کی جدوجہد کو کامیابی مل رہی ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین سمیت تمام مسائل کا حل مسلم امہ کی وحدت اور اتحاد سے ممکن ہے۔اسلامی تعاون تنظیم سعودی عرب کی سربراہی میں مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی۔ اسلامی ممالک کے باہمی تنازعات بھی اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہی حل کرنے کی کوشش ہونی چاہیے۔اسرائیل کا کھلی تحقیقات سے راہ فرار اسرائیلی وحشت اور بربریت کی واضح دلیل ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close