رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح تاریخی ہے، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد( آن لائن) پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک) کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل ( ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح تاریخی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مر حلے میں صنعتوں کا فروغ شامل ہے جبکہ برآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہے ہیں ، صنعت کی ضرورت کے مطابق ورکرز کو خصوصی تربیت فراہم کی جار ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشکئی میں صنعتی ورکرز کو تین ٹیکنکل ادارے تربیت فراہم کر رہے ہیں۔۔۔

شیخ رشید نے ایٹمی دھماکے کا کریڈٹ بھی خود لے لیا

راولپنڈی (آئی این پی ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، چودھری نثار نے حلف اٹھا لیا ہے وہ جانے اس کا کام جانے، ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کے حوالے سے 3 کروڑ دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں 3 یونیورسٹیز کا بھی اعلان کیا، ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں، 60 کالج اور نالہ لئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں شیخ رشید نے تسلیم کیا تھا کہ ایٹمی دھماکے سے قبل وہ ملک سے چلے گئے تھے کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ کوئی گڑ بڑ نہ ہو جائے اور تباہی نہ پھیل جائے اور پھر وہ تبھی واہس آئے جب انہیں یقین ہو گیا کہ سب کام ٹھیک طریقے سے ہو گئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں