اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان میں تیارکورونا ویکسین کے عام استعمال کی اجازت مل گئی، پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ، ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے لپ پاک ویک کوسرٹیفکیٹ ڈریپ کی این سی ایل بی نیجاری کیا اور نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل نے پاک ویک ویکسین کی جانچ کی۔ پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئیرواں ہفتیدستیاب ہوگی، پاکستان میں کوروناویکسین پاک ویک کے نام سے دستیاب ہو گی۔ وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاک ویک پاکستان، کین سائینو اور ملٹی نیشنل کمپنی کی مشترکہ کاوش ہے، پہلیفیزمیں پاک ویک کی 1لاکھ 24 ڈوز تیار کی گئی ہیں۔ ڈریپ سیقبل این آئی ایچ میں پاک ویک ویکسین کاٹیسٹ کیاگیاتھا، این آئی ایچ کیٹیسٹ میں پاک ویک ویکسین محفوظ اور موثرپائی گئی تھی۔ وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نیتیارکی ہے اور پاکستان کوویکسین کیلئیخام مال چینی کمپنی نیفراہم کیاہے، پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیارکریں گے۔ خیال رہے این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ کین سائنو ویکسین کی 2کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2کروڑ ڈوز کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدودخوراکیں تیارکی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں