بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت کا حتمی فیصلہ آگیا، عوام کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)عوام پر بجلی کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الوقت مؤخر کردیا گیا ہے، آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائےگا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں بتایا کہ سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پر غور کیا جارہاہے ، وزیر خزانہ سیلز ٹیکس پر انعامی اسکیم لانے کی تجویز دے رہے ہیں، جس کا فائدہ خریدار کو ہوگا۔انہوں نے کہ آئی ایم ایف سے کہہ دیا ہےکہ گردشی قرضہ بڑھنے نہیں دیا جائےگا، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پرکام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی باقی شرائط پر عمل درآمد کیا جائےگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ہدف کیلئے ٹیکس یا بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، اب گنجائش نہیں کہ غریب آدمی پر بجلی کا مزید بوجھ ڈال دیں،ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے، کاروبار میں اضافے سے مارچ سے ایف بی آر کا ریونیو بڑھ گیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی بطور چارٹرڈ آف اکانومی کی بات کی تھی،دنیا بھر میں حکومت اور اپوزیشن ملکر سنجیدہ ایشوز پر مفاہمت بناتے ہیں۔گروتھ ریٹ کو مستحکم رکھنے کیلئے طویل مدتی پالیسی ہوتی ہے، سرمایہ کار بھی انہی پالیسیوں پر یقین رکھتے ہیں۔یہ ہونہیں ہوسکتا کہ آج ایک حکومت آئی تو اس نے تبدیلی کردی، سرمایہ کار تو 10، 20 سال کو دیکھ کر سرمایہ کاری کرتے ہیں، پیپلزپارٹی سے بھی بات ہوئی اپوزیشن کی بات پر میں وزیراعظم سے بات کروں گا۔اگر معیشت بہتر ہوگی تو اپوزیشن ٹف ٹائم نہیں دے گی۔میں شہبازشریف کو پرانا جانتا ہوں، میں بجٹ سے متعلق بات کرنی ہے۔ نئی چیزیں لے کر آنی ہیں، اپوزیشن کو بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ حکومت کو اپنے ریونیوبڑھانے ہیں، تما م سیکٹرز کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ جیسے نجکاری کیلئے 1991سے نوازشریف نے بہت کوشش کی ، لیکن نجکاری نہیں ہوسکی۔ اس پر مفاہمتی پالیسی بنانی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں