اچھی خبریں آنےلگیں،24 گھنٹے میں 1881 کورونا کے مریض صحت یاب، سرکاری ہسپتالوں میں5518 بیڈز خالی

لاہور (آن لائن)پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 288194 مریض اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1881کورونا مریض صحت یاب ہو گئے۔یہ بات سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نبیل اعوان نے بتائی۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے7576 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے5518 بیڈ زخالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے1648 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے1194 بیڈز خالی ہیں۔بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا کہ کورونا کی خطرناک وبائی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 3328 بیڈز آئسو لیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں سے2765 بیڈز خالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 446 بیڈز آئسولیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں 356 بیڈز خالی ہیں.انہوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU) میں 3459 بیڈ ز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے2297 بیڈز خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے HDU میں 927 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 698 بیڈز خالی ہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے789 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے333 وینٹی لیٹرز زیر استعمال اور456 وینٹی لیٹرز تاحال خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے284 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے زیر استعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد144 اور140 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close