گڈانی پر خطرناک مواد سے بھرے جہاز کی آمد، بلوچستان حکومت کا تحقیقات کا حکم

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان حکومت نے گڈانی کے ضلع لسبیلا میں خطرناک مواد سے لدے جہاز کی بغیر اجازت آمد کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لسبیلا کی جانب سے جاری اعلامیے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سوال کیا گیا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر جہاز لانے کی اجازت کس نے دی اور جہاز کھڑا کرنے سے قبل تمام دستاویزات کی جانچ کا کون ذمے دار ہے۔اس حوالے سے سوال کیا گیا کہ سیکیورٹی اور ماحولیاتی پہلوں کی جانچ کی ذمے داری کس پر عائد ہوتی ہے اور جہاز کھڑا کرنے کے 20 دن بعد گودی کیوں بند کی گئی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر س…

وزیراعظم عمران خان کا مصر کے صدر سے رابطہ،

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان اور مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی فلسطین سے متعلق مصر کے کردار کی تعریف کی اور فلسطینیوں پراسرائیل کے مظالم کی مذمت کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پرماہ مقدس میں ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے فلسطین تنازع کے جلد اور فوری حل پر زور دیا اور ہر سطح پر فلسطینی عوام کی حمایت کر نے کے عزم کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق عمران خان نے کہا کہ یروشلم سمیت فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی افواج کا انخلا کیا جائے، فلسطینیوں کو خود ارادیت ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے مطابق القدس الشریف کو فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے، غزہ میں فلسطینی اوپن جیل میں رہ رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماں نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت اور آپسی رابطے تیز کرنے ، سیاسی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں