بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری، ہزاروں سرکاری ملازمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری

شیخوپورہ (پی این آئی) موٹروے پولیس میں 3 ہزار بھرتیوں کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس میں بھرتیوں کو اعلان کردیا گیاہے جس کا حکومت پاکستان فنانس ڈویثرن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،حکومت پاکستان فنانس ڈویثرن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس میں تین ہزار نئی سٹیں تجویز کی گئیں ہیں جن پر بھرتیوں کو عمل جلد ہی شروع ہوجائے گا،موٹرے پولیس میں 12 ایس پیز،73 ڈی ایس پیز، 573 پٹرولنگ آفیسر، 1281 جونیئر پٹرولنگ آفیسر اور 517 ایڈمنسٹریشن سٹاف بھرتی کیا جائیگا،ان سیٹوں پر اپلائی کرنے کیلے ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ وزٹ کریں اور دی گئی ہدایات کیمطابق اپنی تعلمی اسناد اور ڈومیسائل کیساتھ اپلائی کریں،جونیئر پٹرول آفیسر کیلیے ایف اے، سنیئر پٹرول آفیسرکے لیے گریجویشن کی تعلیم رکھی گئی ہے،پاکستان بھر سے موٹر وے پولیس میں بھرتیاں کی جائیں گی ملک بھر کے کسی بھی شہر کا ڈومیسائل رکھنے والے نوجوان ان سیٹوں پر اپلائی کرسکتے ہیں۔دوسری جانب آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا)پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی، ڈویژنل صدر راناسجاد احمدخاں،جنرل سیکرٹری مختارحسین بلوچ،سرپرست احمدنوازبلوچ،چیئرمین جاویدانجم،میاں نصیراحمداوردیگرنے وزیراعلیٰ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصداعلان کو مہبم اورلالی پاپ قراردیتے ہوئے مستردکردیا۔چوہدری عبدالعزیزبھٹی نے آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کرنے کے لئے 3جون کو پنجاب کے 36اضلاع کے صدوراورجنرل سیکرٹریز کا جنرل اجلاس لاہورمیں مرکزی صدرحاجی محمدارشادچوہدری کی زیرصدارت ہوگا۔ ایپکا قائدین نے مطالبات حل کرنے کی بجائے بیورکریسی اورحکمرانوں کی طرف سے ملازمین کو تقسیم کرنے کی سازش پرشدیدغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ امتیازی سلوک قطعاًقبول نہیں بیورکریسی مسلسل دھوکہ دے رہی ہے تین سالوں سے ملازمین کا ایک بھی مطالبہ پورانہیں کیاگیااحتجاج کے موقع پر ملازمین کو فوری مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کا لالی پاپ دے کر احتجاج ختم کروالیاجاتاہے لیکن اب ہم حکومت اوربیورکریسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اوراپنے مطالبات کے منظوری کے لئے ایسی تحریک چلائیں گے جس کے نتیجے یاتوہمارے مطالبات فوری منظورہوں گے یہ حکومت کا دھڑن تختہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی صدر حاجی محمدارشادچوہدری نے عیدکے روز بھی ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے احتجاج کی اوردھرنادیالیکن نااہل اورناانصاف حکمرانوں اوربیورکریسی نے کوئی پروانہیں کی جوکہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔چوہدری عبدالعزیزبھٹی نے کہاکہ نان S&GAD ملازمین جو حقیقت میں پنجاب چلارہے ہیں کو نظر انداز کرنا ریاستی دہشت گردی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں حکومت نے مطالبات پورے کرنے کی بجائے غیر منصفانہ مراعات یافتہ بیوروکریسی کے ساتھ ملکرمسلسل دھوکہ دیا۔محمد بشارت راجہ وزیر قانون پنجاب اور ارم بخاری صاحبہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے عید پر خوشخبری کی بجائے ملازمین کے زخموں پر نمک پاشی کی،، وزیراعلی کے 25% پر مبہم اعلان کے خلاف اور چوہدری پرویز الہی سے امتیازی سلوک کے خاتمہ کیلئے ملازمین کا ساتھ دینے اور اپناکردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یکم مارچ سے ڈسپیرٹی الاؤنس 25% اور گروپ انشورنس کا نوٹیفکیشن کیا جائے، یوٹیلٹی الاؤنس و ایگزیکٹو الاؤنس و دیگر تفریق کا خاتمہ کیا جائے اور آئندہ بجٹ میں بالحاذ عہدہ (سکیل و تنخواہ یکساں) کرتے ہوئے بلا امتیاز 100% تنخواہ اور پینشن میں اضافہ، سکیل ریوائز، ہاؤس رینٹ موجودہ تنخواہ پر دینے کا اعلان کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں