تبلیغی اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی

سوات(پی این آئی)سوات کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر آج سے شروع ہونے والے تین روزہ تبلیغی اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد منتظمین نے بھی سالانہ اجتماع منسوخ کردیا ہے ،اجتماع کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تبلیغی اجتماع کے منتظمین سے ہونے والے طویل صلاح مشورے اور مذاکرات کے بعد تین روزہ تبلیغی اجتماع منسوخ کردیا گیا ہے ،تبلیغی اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں ،سوات میں منعقدہ تین روزہ تبلیغی اجتماع میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے منتظمین سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر اجتماع کو منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی ،تبلیغی اجتماع 27 مئی سے شروع ہو کر 29 مئی کو اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہونا تھا ،اجتماع کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close