پشاور(آئی این پی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری ملازمین کو بجٹ سے پہلے ہی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔وزیراعلی محمود خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں بجٹ سے پہلے ہی 25 فیصد اضافے کی خوشخبری دے رہا ہوں۔ اس کے علاوہ مزدور کی کم ازکم اجرت 17 سے بڑھا کر 21 ہزار کرنے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے سرکای ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا تجارتی حجم تمام تر ریکارڈ توڑ کر 1.5بلین ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کی موجودہ معاشی پالیسیوں کو جاتا ہے ۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اس سے ملکی معیشت کو استحکام ملا اور سرمایہ کاروں کو اعتماد ملا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں