جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، اسلام آباد ہائیکورٹ کے تینوں ایڈیشنل ججز کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تینوں ایڈیشنل ججز کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تینوں ایڈیشنل ججز کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ فارغ ہونے والوں میں جسٹس فیاض جندران،جسٹس لبنیٰ ٰپرویز،جسٹس غلام اعظم قمبرانی شامل ہیں ۔جوڈیشل کمیشن نے سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں ۔ جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ اجلاس میں تینوں ججز کو چھ ماہ کی توسیع دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں