اینٹی کرپشن نے رنگ روڈ منصوبہ سے متعلق تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا

راولپنڈی(آئی این پی)پنجاب کے انسداد رشوت ستانی کے محکمے (اینٹی کرپشن)کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے کمشنر راولپنڈی آفس کا دورہ کیا اور رنگ روڈ منصوبہ سے متعلق تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم رنگ روڈ منصوبے کی دستاویزات کا جائزہ لے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اولپنڈی رنگ روڈ کا مبینہ سکینڈل اس وقت سامنے آیا ہے جب مقامی میڈیا پر یہ خبریں نشر ہوئیں کہ بااثر افراد کے کہنے پر اس منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کا مبینہ مقصد اس منصوبے کے ارد گرد موجود نجی ہاسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانا تھا۔اس کیس میں وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ اس منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کے بعد اس پر اٹھنے والے اضافی اخراجات کا تخمینہ 25 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close