جہانگیر ترین کے بعد پی ٹی آئی میں ایک اور گروپ قائم

لاہور(آئی این پی) جہانگیر ترین کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف میں ایک اور گروپ قائم ۔ذرائع کے مطابق ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ نے گزشتہ رات لاہور میں 15سے زائد اراکین پنجاب اسمبلی کو عشائیہ دیا جس دوران وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے سامنے اپنے تحفظات جلد رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین کا گروپ سامنے آیا جس نے وزیراعظم عمران خا ن سے ملاقات میں اپنے تحفظات سامنے رکھے ، وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کے معاملے پر انکوائری کا ٹاسک علی ظفر کو سونپا جنہوں نے اپنی رپورٹ وزیراعظم کے سامنے پیش کر دی ہے ۔ رپورٹ میں انہوں نے جہانگیر ترین کو کلین چٹ دیدی ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کے کئی قریبی افراد اس سے اتفاق نہیں کرتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close