مایوس کن کارکردگی کا جشن منانے کی ضرورت نہیں، محمد زبیر کا اسد عمر کو مشورہ

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو مشورہ دیا ہے کہ مایوس کن کارکردگی کا جشن منانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے وفاقی وزیر اسدعمر کی جانب سے د یئے گئے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے تین سال میں مارکیٹ میں صرف 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر کے اسٹاک مار کیٹ پر جاری کردہ بیان پہ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا ہے کہ تین سال بعد ایسی کامیابی کوئی بڑا کارنامہ نہیں ہے۔ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) دور کے پہلے تین سالوں میں 100 فیصد اضافے سے اس کا موازنہ کریں۔محمد زبیر نے اپنے سگے چھوٹے بھائی اور وفاقی وزیر اسد عمر کو مشورہ دیا ہے کہ ن لیگ دور میں اوسط 33 فیصد سالانہ اضافے کا موازنہ پی ٹی آئی کے 2 فیصد اضافے سے کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close