10فیصد یا 25فیصد؟ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کااعلان کر دیا

پشاور(پی این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے محنت کشوں کی تنخواہ 17 ہزار سے بڑھا کر 21 ہزار روپے کرنے اور صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان نےکہاکہ معاشرے کےکمزورطبقوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم عمران کے فلاحی ریاست کے وژن کی تکمیل کے لئے پر عزم ہیں،کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کا تسلسل جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مشکل صورتحال کے باوجود اگلے بجٹ میں معاشرے کے کمزور طبقوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں بھی ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیں گے ، مشکل مالی حالات کے باوجود صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں ،صوبائی حکومت ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close