حکومت کا بڑا فیصلہ، کورونا سے بیروزگار ہونیوالے چالیس لاکھ افراد کو کتنی رقم بطور گرانٹ دینے کی خوشخبری سنا دی گئی؟

اسلام آ باد (پی این آئی )وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں حکومت نے کورونا سے بے روزگار ہونے والے چالیس لاکھ افراد کو12ہزار کی کیش گرانٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس کے لیے 48 ارب روپے منظور کئے گئے ہیں۔تفصیلات کےمطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں دس نکاتی ایجنڈے کاجائزہ لیا۔وزارت تعلیم کیلئے 12 کروڑ 47لاکھ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ جبکہ پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی۔ایوی ایشن سکواڈرن کیلئے 28 کروڑ 88 لاکھ کی تکنیکی گرانٹ اور کرتار پور راہداری کیلئے خصوصی ونگ کے قیام کی سمری بھی منظور کر لی گئی۔کابینہ اقتصادی کمیٹی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کیلئے 4 کروڑ 28 لاکھ روپے کی گرانٹ بھی منظور کرلی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں