نیب کی کارکردگی کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان نے لے لیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں نیب کی کارکردگی میں بھی واضح فرق ہے، جب حکومت بغیر رکاوٹ کے احتساب کرتی ہے تو نتائج اچھے آتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2018 سے 2020 کے دوران نیب نے 484 بلین روپے کی ریکوری کی، 1999 سے 2017 کے دوران نیب صرف 290 بلین روپے کی ریکوری کرسکا، موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی۔۔۔۔۔

ملک بھر میں کوروناسے ہلاکتوں میں نصف کمی ہو گئی

اسلام آبا(آئی این پی ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 65 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 576 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 724 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 36 ہزار 315، سندھ میں 3 لاکھ 11 ہزار 766، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 644، بلوچستان میں 24 ہزار 733، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 516، اسلام آباد میں 80 ہزار 662 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 940 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 29 لاکھ 43 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 76 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 27 ہزار 843 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 875، سندھ میں 4 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 990، اسلام آباد میں 748، بلوچستان میں 271، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 532 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close