’’ مریم نواز نے روزانہ لسی نہ پینے کی وجہ بتادی‎‘‘

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے روزانہ لسّی نہ پینےکی وجہ بیان کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں خاص گلاس جس میں وہ مشروب پیتی ہیں ۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق صارف کی جانب سے مریم نواز سے سوال پوچھا گیا ’’میم! کیا آپ لسّی پی رہی ہیں؟‘‘صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازنے جواب دیا کہ کاش! میں روز لسی پی سکتی لیکن اپنے وزن کی وجہ سے میں روزانہ لسی نہیں پیتی بلکہ صرف کافی ہی پیتی ہوں ۔

پنجاب آبپاشی کے وزیر محسن لغاری اور سندھ کے وزیر سہیل انور سیال آمنے سامنے

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی تقسیم کا معاملہ قانونی نہیں سیاسی ہے ، ایک روز میں مسئلے کے حل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پانی بحران کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سندھ حکومت کے تحفظات پر بات چیت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق پانی مسئلے پر وزیراعظم نے معاملہ حل کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔وزیرعظم نے گدو اور دیگر بیراجز پر فوری طور غیر جانب دار انسپکٹرز تعینات کرنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے ارسا فوری طور پر سندھ کے پانی فراہمی پر انسپکٹرز تعینات کر کے رپورٹ جمع کروائے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹی پی لنک کینال پر سندھ حکومت کے تحفظات بھی سامنے آئے۔صوبائی وزیر آبپاشی سندھ نے کہا پنجاب ہمارا پانی استعمال کر رہا ہے، ٹی پی لنک بند کی جائے۔ٹی پی لنک کینال سے ملتان اور مظفر گڑھ کے علاقوں کو پانی مل رہا ہے ۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹی پی لنک اور سی جی لنک کینال پر سندھ اور پنجاب کی لڑائی آج کی نہیں ہے۔جون تک پانی کے بہاو میں بہتری آئے گئی اور صوبوں کو 20 فیصد پانی شارٹ فال کا سامنا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہناتھا کہ پانی تقسیم کا معاملہ قانونی نہیں سیاسی ہے ۔کل تک پانی کے مسئلے کے حل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔اجلاس میں پنجاب آبپاشی کے وزیر محسن لغاری اور سندھ کے وزیر سہیل انور سیال بھی آمنے سامنے آگئے ۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close