لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے بعد ایک اور گروپ حرکت میں آ گیا ۔ جیونیوز کے مطابق ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ نے گزشتہ رات لاہور میں 15سے زائد اراکین پنجاب اسمبلی کو عشائیہ دیا جس دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سامنے اپنے تحفظات جلد رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین کا گروپ سامنے آیاتھا جس نے وزیراعظم عمران خا ن سے ملاقات میں اپنے تحفظات سامنے رکھے ،دریں اثنا صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے جہانگیر ترین اور گروپ کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں مجموعی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے رہنمائوں نے گروپ کے دیگر اراکین کو باضابطہ طو رپر اعتماد میں لیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے اٹھائے گئے نکات بارے بریفنگ دی ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر طے پایا کہ اتحاد کو قائم رکھا جائے گااور کسی بھی مسئلے پر متفقہ آواز بلند کی جائے گی ۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کو اس وقت مختلف محاذوں پر سخت چیلنجز درپیش ہیں ، پارٹی کے اندر اٹھنے والی آوازوں نے اعلیٰ قیادت کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں