لاہور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ علی ظفر کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی ، نیوٹرل امپائر نے جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ رپورٹ جہانگیر ترین کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، اب ایف آئی اے کے پاس مزید تحقیقات کا کوئی جواز نہیں، رپورٹ حق میں آنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، جہانگیر ترین اور ہم سب سرخرو ہوئے ہیں۔۔۔۔۔
ن لیگی ایم پی اے نوید علی کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور(آئی این پی ) پولیس نے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد(ن)لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی نوید علی کو اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے سے متعلق کیس میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے ایم پی اے نوید علی کی اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ نوید علی اور ان کے والد احمد رانا عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے، عدالتی حکم پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت نے شواہد کی روشنی میں نوید علی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جس کے بعد پولیس نے (ن)لیگی رکن پنجاب اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں