وزیراعظم کا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے 2 منصوبوں کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے دو منصوبوں کا اعلان کردیا،وزیراعظم نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے لیے 100ارب روپے کا فنڈ مختص کردیا ہے، اسکلز ایجوکیشن کے لیے ایک لاکھ 70ہزار اسکالر شپ دی جائیں گی جب کہ 50ہزار اسکالرشپ ہائر ٹیکنالوجیز میں دی جائیں گی،وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے اس لیے کوشش ہے ہر سال نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے فنڈ میں اضافہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close