لاہور ( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن پر خود مقدمہ قائم ہونا چاہیے وہ نواز شریف اور شہباز شریف پر مقدمہ قائم کرنے کی باتیں کرتے ہیں، شرم آنی چاہیے،ایک نہیں ایک کروڑ مقدمہ کھولیں لیکن بدترین معاشی تباہی ، بے روزگاری اور تاریخی مہنگائی کا جواب دینا پڑے گا۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر کو جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا جو مقدمہ کھولنا ہے کھولیں فارن فنڈنگ کا جواب دینا پڑے گا ، جو مقدمہ کھولنا ہیں کھولیں ، جو مقدمات پہلے کھولیں ہیں وہ بھی دوبارہ کھولیں بیان نہ دیں کشمیر فروشی کا کو جواب دیں ۔عمران صاحب اپنے کمیشن خور ٹاوٹ سے کہیں کہ پہلے بھی ذلت ورسوائی آپ کا مقدر بنی، آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔ جو کرنا ہے کر لیں، عوام کے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کا حساب تو دینا پڑے گا۔جو کرنا ہے کر لیں، بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا حساب تو دینا پڑے گا۔جو کرنا ہے کریں، معیشت کے جھوٹے اعدادوشمار دینے کا حساب تو دینا پڑے گامقدمات کھولیں جو کرنا ہے کریں 4100 ارب کا قرضہ بڑھانے کا جواب دینا پڑے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں