مبارک پاکستان! عمران خان نے آپ کیلئے بڑا کیس جیت لیا، ریکوڈک کیس کی جیت کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دیدیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مبارک پاکستان! عمران خان نے آپ کیلئے بڑا کیس جیت لیا، حکمران عمران خان جیسا ہو تو ملک کا وقار اسی طرح بحال ہوتا ہے، ریکوڈک کیس میں فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے پر سینئر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا ردعمل سامنے آ گیا- تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بابر اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مبارک پاکستان! عمران خان نے آپ کے لئے بڑا کیس جیت لیا۔برٹش ورجن آئی لینڈ کے ہائی کورٹ نے روزویلٹ ہوٹل اور آسکرائب ہوٹل پیرس پاکستان کو واپس کردئیے، ریسور ہٹ گئے۔ پی آئی اے کے منجمد اثاثے بحال۔ ٹیتھان کا مقدمہ خارج۔ حکمران عمران خان جیسا ہو تو ملک کا وقار اسی طرح بحال ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ریکوڈک کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے- اٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے خوشخبری سنائی گئی ہے کہ برطانیہ کی ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت کی جانب سے ٹیتھیان کمپنی کے حق میں دیے گئے فیصلے کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں۔ پاکستان کیخلاف دیے گئے تمام فیصلے واپس ہوگئے، جس کے بعد پاکستان کو نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل سمیت پیرس میں واقع اسکرقائب ہوٹل واپس مل گئے ہیں۔ پاکستان کے حق میں سنائے گئے فیصلے کی وجہ سے پاکستان بیرون ممالک میں اپنے اربوں روپے کے اثاثے بچانے میں کامیاب رہا۔جبکہ برطانیہ کی ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ کے فیصلے میں ٹیتھیان کمپنی کو مقدمے کے تمام اخراجات بھی برداشت کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ کمپنی کو فیصلے کیخلاف اپیل کا حق بھی ملا ہے، جسے قانونی ماہرین نے معمول کی کاروائی قرار دیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے ریکوڈک معاملے پر پاکستان کیخلاف حکم امتناع جاری کیا تھا۔حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ریکوڈک سے منسلک بعض اثاثے فروخت نہیں کرسکے گا۔ اس عدالتی حکم کی وجہ سے عالمی ثالثی ٹربیونل نے پاکستان کے حق میں جاری اپنا حکم امتناع بھی جزوی طور پر واپس لے لیا تھا۔اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے ہمارا مؤقف سنے بغیر ہی حکم امتناع جاری کیا، ملکی اثاثوں کے تحفظ کيلئے بھرپور قانونی جنگ لڑی جائے گی۔ واضح رہے کہ ٹیتھیان کاپر کمپنی ایک آسٹریلین کمپنی ہے۔ کمپنی کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک سے تانبے اور سونے کی کان پر کام کرنے کا ٹھیکہ ملا تھا، تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2013 میں اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معاہدہ ختم کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close