کراچی (آن لائن)سندھ حکومت نے صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پابندیوں میں مزید اضافے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔صوبائی محمکہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رات 8 بجے کے بعد تمام گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہو گی البتہ ایمرجنسی اور ڈیلیوری کی سروسز فراہم کرنے والوں کو استثنیٰ ہو گا۔ہر قسم کی نجی تقریبات، محفلوں، شادیوں پر پابندی ہو گی اور 10 افراد سے زائد کی شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔ریسٹورنٹ کے اندر یا باہر بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں ہو گی البتہ رات 12 بجے تک کھانا گھر لے جانے کی سہولت دستیاب ہو گی۔واکنگ اور جانگ ٹریک سمیت تمام پارکس بند رہیں گے۔صوبے میں کاروبار مراکز کھولنے کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے البتہ بیکریز اور دودھ دہی کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی۔ڈپارٹمنٹل یا سپر اسٹور میں موجود فارمیسیز یا میڈیکل اسٹور شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد سے زائد مسافر بٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی اور مسافروں پر کووڈ ایس او پیز لاگو ہوں گے۔جمعہ اور اتوار کے روز کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے اور اگر اوقات کار کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہوگی۔اسکول، کالج اور یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادارے مزید دو ہفتے بند رہیں گے۔رات 8 بجے کے بعد لوگوں کو شہر میں غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ ہسپتال یا ضروری کام کی وجہ سے گھروں سے نکلا جاسکتا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں