آپ بار بار ٹیمیں کیوں تبدیل کرتے ہیں؟ ثنا بچہ کے سوال پر شاہد آفریدی نے بھی ایسا سوال کر دیا کہ خاتون اینکر لاجواب ہو گئیں، سوشل میڈیا پر بوم بول آفریدی کی حاضر دماغی کے چرچے

لاہور (پی این آئی) معروف صحافی و اینکر پرسن ثنا بُچہ نے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں سابق کپتان شاہد آفریدی سے ان کے پی ایس ایل کے سفر سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شاہد آفریدی نے بھی ایسا سوال داغا جسے سن کر میزبان لاجواب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران ثنا بُچہ نے پوچھا کہ آفریدی آپ پی ایس ایل کے ہر سیزن میں ٹیم کیوں بدل لیتے ہیں، کیا وجہ ہے کہ سب سے پہلے آپ پشاور زلمی کیساتھ تھے اس کے بعد کراچی کنگزاور اس کے بعد ملتان سلطانز میں بطور آل راؤنڈر شریک ہوگئے، ایسے کیا مسائل تھے جن کی بنیاد پر اتنی جلدی ٹیم تبدیل کرلیتے ہیں؟‘ ۔اس سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے اپنے روایتی انداز میں ترکی بہ ترکی ایسا سوال داغا جسے سن کر ثنا بُچہ لاجواب ہو کر رہ گئیں۔شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ کے کیا ایشوز رہے، کبھی ایک چینل کبھی دوسرے چینل کبھی تیسرا چینل ،مجھے آپ اپنا بھی بتائیں نا؟‘۔آفریدی کے اس سوال پر میزبان سے کوئی جواب نہ بن پڑا اور وہ مسکرانے لگیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین نے اس جواب کو ثنا بُچہ کی کلاسیکل بے عزتی قرار دیا۔ نوید نامی صارف نے کہا کہ ’آفریدی سوال کے دوران ہی ہنس رہے تھے کہ ثناء کب چپ ہوں اور کب وہ ان کی کلاس لیں‘۔راؤ نامی صارف نے کہا کہ ’انہوں نے انٹرویو کے لیے غلط بندے کو چن لیا ہے کیونکہ آفریدی اپنی ایسی اچانک ڈرائیوز کی وجہ سے کافی مشہور ہیں‘۔سلمان سعید لودھی نے کہا کہ ’اس کی وجہ یہ ہے کہ صحافیوں کو ان کی قابلیت نہیں بلکہ وضع قطع کی بنیاد پر سکرین دے دی جاتی ہے، اس لیے ایسی صورتحال کا سامنا ہونا عام بات ہے‘۔ایک صارف نے کہا کہ ’بے عزتی تو اس کی ہوتی ہے جس کی عزت ہو‘۔ایک اور صارف نے اسے بے عزتی سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ یہ آفریدی کا دھماکے دار چھکا ہے‘۔دانی نامی صارف نے کہا کہ ’یہ ہوتی ہے نڈر انسان کی پہچان، بی بی سمجھ رہی تھی کے کھلاڑی ہے لفظوں کی کڑواہٹ کہاں سمجھ پائےگا لیکن لالا کی حاضر دماغی نے محترمہ کو انہی کے کھودے ہوے گڑھے میں سیدھا سیدھا اتار ڈالا‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close