غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ، ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن گیس کی سپلائی دینا نا ممکن ہوگیا

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی حاجی دادمحمد مولانا محمد ابراہیم مولوی رحمت اللہ حقانی ودیگر نے کہا کہ انڈ سٹریل ایریا بلوچستان بھر کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کو آکسیجن گیس فراہم کرنے والی کمپنی کی جانب سے کیسکو کی طرف سے غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث سپلائی دینا نا ممکن ہوگیا ہے اموات بڑھنے کی تمام تر ذمہ داری کیسکو پر عائد ہوگی نجی کمپنی ہسپتالوں اور گھروں میں کورونا وائرس کے مریضوں کو آکسیجن گیس فراہم کررہے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ سے آکسیجن سلنڈر کی ترسیل پورا نہیں ہورہا ہے اور آکسیجن گیس پورا نہ ہونے کی وجہ سے ہم اموات بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے آکسیجن گیس کا ڈیمانڈ بڑھ گیا ہے لوڈشیڈنگ گیس کی سپلائی بند ہورہی ہے بد قسمتی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ 10سے 12گھنٹے ہورہی ہے جس کے باعث پلانٹ نہیں چلاناناممکن ہوگیاہے اس سے آکسیجن گیس بنا نا بہت مشکل اور نا ممکن ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ لورشیڈنگ کا مسئلے کوحل کریں تاکہ کورونا کے مریضوں سمیت دیگرمریضوں کو آکسیجن گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔اور ٹیکسٹائل ملز صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close