اسلام آباد(آن لائن)ریکوڈک عملدرآمد کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی ،برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے قومی ائیر لائن (پی آئی اے )کے منجمند اثاثے بحال کر دیے ہیں۔ منگل کوا ٹارنی جنرل آف پاکستان آفس سے جاری تفصیلات کے مطابق برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے ٹیتھان کمپنی کی عملدرآمد درخواست خارج کر تے ہوئے پی آئی اے کے منجمد اثاثے جن میں روزویلٹ ہوٹل نیویارک اور سکرائب ہوٹل پیرس شامل ہیں بحال کر دیے ہیں۔ عدالت نے ٹیتھان کمپنی کو پاکستان کے قانونی چارہ جوئی پر ہونے والے اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد پی آئی اے کو مزکورہ بالا دونوں ہوٹل بھی واپس مل گئے ہیں۔ ٹیتھان کمپنی فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر سکے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں