ترین گروپ کی بیٹھک، جہانگیر ترین نے اپنے حامی اراکین اسمبلی پر بڑی پابندی لگا دی

لاہور(پی این آئی) جہانگیر ترین کے حامی ارکان کو حکومت کے خلاف بیان بازی سے روک دیا گیا۔تفصیلات کےمطابق ترین گروپ کی آج کی ملاقات صوبائی وزیر اجمل چیمہ کے گھر پر ہوئی،جس میں وزرا، قومی اور اسمبلی کے ارکان شریک ہوئے۔اس دوران ترین گروپ کے تمام حامیوں کو حکومت کے خلاف بیان بازی سے روک دیا گیا جبکہ آئندہ بجٹ کے دوران وفاق اور صوبے میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے اجلاس میں ترین گروپ کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں اپنے لیڈر نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا،تاہم وفاقی اور صوبائی سطح پر مذاکرات کے بعد حکومت اور ترین گروپ میں معاملات طے پاگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close