وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی دوڑ میں شامل لوگوں کیلئے چوہدری نثار ایک خطرہ بن گئے، پنجاب کی سیاسی میں ہلچل

لاہور(پی این آئی) چوہدری نثار پنجاب کے وزیر اعلی کی دوڑ میں شامل افراد کے لیے خطرہ بن گئے،سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق چوہدری نثار کو حلف لینے سے روکنے میں تکنیکی سے زیادہ سیاسی رکاوٹیں ہیں، ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ جو کچھ پنجاب اسمبلی میں ہوا یہ چوہدری نثار کو بھی پتہ تھا، چوہدری نثار جہاں ن لیگ کے لیے خطرہ ہیں وہاں پنجاب کے وزیر اعلی کی دوڑ میں شامل افراد کے لیے بھی خطرہ ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار صف بندی بہت اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں۔وہ جس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں پھر کھڑے رہتے ہیں۔چوہدری نثار علی خان کو پہلے ہی علم تھا کہ حلف اٹھانے کے معاملے پر ان کے خلاف باقاعدہ دو لابیاں کام کر رہی ہیں اور انہیں حلف اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔مصدقہ ذرائع نے کہا ہے کہ اس ضمن میں باقاعدہ چوہدری نثار نے اپنے چند قریبی ساتھیوں کو بھی کہا گیا تھا کہ مجھے حلف اٹھانے کے لیے نہیں جانا چاہیے کیونکہ میرے حلف اٹھانے سے اہم حکومتی شخصیت پریشان ہو سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے حلف اٹھانے کے حوالے سے ن لیگ کے علاوہ حکومت کے اندر بھی کچھ اہم شخصیات نہ صرف خوفزدہ ہیں بلکہ اس ضمن میں فیصلہ بھی کر چکی ہیں کہ جہاں تک ہو سکے اس کو تاخیر کا شکار کیا جائے۔پنڈی سے تعلق رکھنے والی ایک اہم حکومتی شخصیت نے بھی چودھری نثار کے حوالے سے کھل کر مخالفت کی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے حوالے سے دو اہم بڑے حکومتی ذمہ داران اس وجہ سے بھی پریشان ہیں کہ اگر چوہدری نثار حلف اٹھا لیتے ہیں تو آنے والے دنوں میں وہ ان کے لیے بڑا خطرہ ہو سکتے ہیں کیونکہ اگر وہ پنجاب میں حلف اٹھاتے اور متحرک ہو جاتے ہیں تو اس حوالے سے طاقتور شخصیات کے لیے خطرہ ہوں گے۔سیاسی قد کاٹھ کے ساتھ ساتھ ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہونے کی وجہ سے وہ اچھی پوزیشن پر آ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں