شریف خاندان کیلئے ایک اور بری خبر، حکومت نے شکنجہ تیار کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ کیس دو سے تین ہفتوں کے اندر متعلقہ فورم کو ارسال کردیا جائے گا۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ کی نئی دفعات کے تحت حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولے جانے کا امکان ہے، قاضی فیملی کے اکاؤنٹس کے استعمال پر منی لانڈرنگ کی بنیاد پر دوبارہ کیس بنایا جائے گا۔شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم کی حدیبیہ کیس پر تین میٹنگز ہو چکی ہیں۔ حدیبیہ کیس جو پہلے چلا تھا وہ صرف اثاثوں کی حد تک تھا۔ قاضی فیملی کے معاملات اُس طرح سے پہلے کیس میں شامل نہیں تھے، حدیبیہ کیس کبھی ٹھیک سے نہ کھلا نہ ہی بند ہوا تھا۔واضح رہے حدیبیہ کیس میں نواز شریف پر لندن کی قاضی فیملی کے نام پر اکاؤنٹس کھول کر منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈرا نے اسی کیس میں وعدہ معاف گواہ بن کر شریف فیملی کے خلاف بیان دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں