رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا ،پاکستان میں دکھائی دے گا یا نہیں؟

اسلام آباد(آئی این پی ) رواں سال کا پہلا چاند گرہن بدھ کو ہوگا جسے سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔ مکمل چاند کو گرہن 4 بجکر 11 منٹ پر لگے گا۔چاند گرہن کا اختتام شام 6 بجکر 5 منٹ پر ہو گا جبکہ چاند گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے ہے جو پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا۔ چاند گرہن آسٹریلیا، چلی، انڈونیشیا، امریکہ، کوریا اور جاپان کے علاقوں میں نظرآئے گا۔ پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں چاند گرہن نظر نہیں آئے گا۔۔۔۔

برطانیہ نے نواز شریف کی حوالگی کا طریقہ حکومت کو بتا دیا ہے، شہزاد اکبر نے نیا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ کو بتایا نواز شریف علاج نہیں کروا رہے، ہمیں لیگی قائد کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا، برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے۔ شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کا قانون ہے سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزہ نہیں دیا جا سکتا، برطانیہ کو بتایا نواز شریف سزا یافتہ ہے، ہماری اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے وہاں ایک انجکشن بھی نہیں لگوایا، برطانیہ سے کہا ہے معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا ہم نے برطانیہ سے کہا آپ پہلے یہ دیکھیں آپ کا قانون نواز شریف کو وزٹ پر قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں، حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے، اسے بعد میں دیکھیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close