برطانیہ نے نواز شریف کی حوالگی کا طریقہ حکومت کو بتا دیا ہے، شہزاد اکبر نے نیا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ کو بتایا نواز شریف علاج نہیں کروا رہے، ہمیں لیگی قائد کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا، برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے۔ شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کا قانون ہے سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزہ نہیں دیا جا سکتا، برطانیہ کو بتایا نواز شریف سزا یافتہ ہے، ہماری اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے وہاں ایک انجکشن بھی نہیں لگوایا، برطانیہ سے کہا ہے معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا ہم نے برطانیہ سے کہا آپ پہلے یہ دیکھیں آپ کا قانون نواز شریف کو وزٹ پر قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں، حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے، اسے بعد میں دیکھیں گے۔۔۔۔۔

اوورسیزپاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے،امریکامیں بھی سیاست میں حصہ لیں، بڑے لیڈر کا مشورہ

لاہور(آئی این پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیو ں کامثالی کردارہے، اوورسیزپاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے امریکی اوورسیزپاکستانیوں کی ملاقات ہوئی ، جس میں گورنرپنجاب نے کہا اپوزیشن میٹنگز کرتی رہ جائیگی،الیکشن 2023آجائیں گے ،ملکی ترقی کوبریک لگانے کا مخالفین کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم اوورسیزپاکستانیوں کیساتھ ہیں، پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیو ں کامثالی کردارہے، امریکامیں اوورسیزپاکستانی بھی وہاں کی سیاست میں حصہ لیں۔ انھوں نے مزید کہا پاکستان معاشی میدان میں درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہیجوہرصورت پوری کی جائے گی ، ملکی،عوامی مفادات کیتحفظ پرحکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے، اوورسیزپاکستانی ملک کاسرمایہ ہیں انکیمسائل 100فیصدحل ہوں گے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کی حکومتی حکمت عملی کودنیاسراہارہی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close