بڑے شہر کو بڑا خطرہ، سیف سٹی اتھارٹی کے تین ہزار کیمرے خراب

لاہور( آئی این پی)سیف سٹی اتھارٹی لاہور کے تین ہزار کیمرے خراب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔سیف سٹی اتھارٹی کے تین ہزار سے زائد کیمرے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔لاہور شہر میں لگائے اربوں روپے کے کیمرے نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے خراب ہوئے ہیں۔عرصہ دراز سے کیمروں کی مینٹینس نہیں ہوسکی۔کیمرے خراب ہونے سے شہر کی مانٹیرنگ کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔جس کی وجہ سے شہر میں جرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔جبکہ غیر ملکی کمپنی سے معاہدے کے باوجود بھی غیر ملکی کمپنی نے کیمرے ٹھیک کرنے پر کام شروع نہیں کیا۔پنجاب اسمبلی کا یہا یوان مطالبہ کرتا ہے کہ سیف سٹی کے خراب کیمروں کو فوری ٹھیک کرایا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close