سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں مریضہ کا علاج،معاملہ اوپر تک پہنچ گیا

لاہور( آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے میوہسپتال لاہور میں سیکیورٹی گارڈ کا مریضہ کا آپریشن کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے بڑے اور نامور میو ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے خاتون مریضہ کا آپریشن کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ہسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر سیکیورٹی گارڈ نے مریضہ کا آپریشن کیا۔سیکیورٹی گارڈ نے خود ہی خاتون مریضہ کی سرجری کر ڈالی۔جس کے بعد دو روز سکیورٹی گارڈ مریضہ کے گھر جاکر پٹی کرتا رہا مریضہ کا خون بند نہ ہونے سے حالت بگڑ گئی اور اسے دوبارہ ہسپتال لایا گیا جس پر اصل حقیقت کھل کر سامنے آئی۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں ۔تحقیقات میں ہسپتال کے ایم ایس اور وارڈ انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔۔۔۔

چوہدری نثار کو حلف کیلئے کتنےدن کا انتظار کر نے کا مشورہ مل گیا؟

لاہور( آئی این پی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اسمبلی رکنیت کا حلف معمہ ‘اسمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدری نثار علی خان کو حلف کیلئے 2دن کا انتظار کر نے کا مشورہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز چوہدری نثارعلی خان حلف اٹھانے کیلئے اسمبلی پہنچے تو انکو بتایا گیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی اورڈپٹی سپیکر کی عدموجودگی میں پینل آف چیئر مین ایوان میں موجود ہے جسکے بعد چوہدری نثار اپوزیشن چیمبر میں جانے کی بجائے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے کمرے میں تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ بیٹھے رہے،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی اسمبلی میں عدم موجودگی پر سیکرٹری اسمبلی اور وزیر قانون راجہ بشارت نے چوہدری نثار کا استقبال کیا۔سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے چوہدری نثار کو چائے،سینڈوچ اور بسکٹ پیش کیے۔ذرائع کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت نے چوہدری نثار کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی اسمبلی میں عدم موجودگی سے آگاہ کیا۔دوسری جانب چودھری نثار علی خان کے حلف اٹھانے کے معاملے پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے بھی اپنا وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا چودھری نثار کا حلف لینے سے انکار نہیں کیا۔اس معاملے میں تین پیٹیشن راولپنڈی ہائیکورٹ اور دو پیٹیشن لاہور ہائیکورٹ میں دائر ہیں۔صرف یہ دیکھنے کیلئے دو دن کا وقت مانگا ہے کہ چیک کرنے دیں کہ کسی عدالت میں سٹے تو نہیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ سٹے کے دوران حلف لے کر توہین عدالت کے مرتکب ہوں۔قانونی رائے لے کر انشاء اللہ حلف کروا دیں گے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار اب جمعے والے روز دوبارہ پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کیلئے آئیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close