پہلی بار غریب خواتین کو اپنے وظائف کی بچت کرنے کا اختیار ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو اسلام آباد میں احساس کفالت ادائیگی مرکز کے دورے کے دوران 70لاکھ کفالت مستحقین کیلئے احساس سیونگ والیٹس (احساس بچت بینک اکائوونٹ) کے ابتدائی مرحلے کا آغازکیا۔ اس موقع پروزیر اعظم کو احساس سیونگ والیٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے سائٹ پر موجود مستحق خواتین سے بات چیت کی اور پسماندہ طبقات کی مالی شمولیت کیلئے احساس کے اس نئے برانڈ پر انکی رائے جانی۔ مالی نظام میں شمولیت احساس کا اہم ہدف ہے اور یہ پاکستان میں لاکھوں پسماندہ خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے احساس کو 70لاکھ خواتین کیلئے احساس سیونگ والیٹس متعارف کرانے پر مبارکباد پیش کی۔ پاکستان میں ڈیجیٹل اور مالی نظام سے منسلک نہ ہونے والی بیشتر خواتین بے سہارا ہیں۔ پہلی بار پاکستان میں غریب خواتین کو اپنے وظائف کی بچت کرنے کا اختیار ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ بچت کے ذریعے خاندان غربت سے نکل سکتے ہیں،وسیع پیمانے پر مالی شمولیت سیونگ اکاونٹس تک رسائی کی جانب پہلا قدم ہے۔ عالمی سطح پر بہترین طریقہ کار کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بچت کے ذریعے ہنگامی اخراجات کی ادائیگی غریب خاندانوں کو مزید غربت سے محفوظ رکھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما کے نومبر 2019 ئ￿ کے دورہ پاکستان کے دوران احساس فنانشل انکلوڑن سٹرٹیجی کے اجرا پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی ایڈوکیٹ برائے مالی شمولیت و ترقی کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈیڑن کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو احساس پروگرام کی توسیع کے بارے میں تصاویری جھلکیوں اور ’’احساس سیونگ والیٹس ‘‘اقدام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ احساس کے تحت بچت اکا?نٹ کفالت مستحقین کی مالی خواندگی پر بھی توجہ مرکوز کرے گا تاکہ خواتین اس با اختیار اقدام سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ یہ اقدام پسماندہ افراد کو غیر متوقع ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے طویل مدتی منصوبہ بندی کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما نے حکومت پاکستان کی جانب سے مالیاتی نظام میں شمولیت کے پروگرام کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے احساس کیلئے خصوصی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر وائوٹر پلمپ (Wauter Plump) نے ملکہ میکسیما کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نیدر لینڈ کی ملکہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے متعدد غریب گھرانوں کیلئے بچت کے فوائد حاصل ہوں گے اور لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کی وجہ سے مالی شمولیت بہت اہم ہے۔ یہ ملازمتیں پیدا کرنے، تیزی سے ڈیجیٹل معیشت میں حصہ لینے، بیماری، خشک سالی یا کسی حادثے سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اس سے خواتین کو با اختیار بنانے اور آمدنی میں اضافے میں مدد ملتی ہے۔ یہ افراد، گھرانے اور پورے پاکستان کیلئے فائدہ مند ہے۔ عالمی سطح پر 2018ئ￿ کے تازہ ترین اعدادوشمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مالی شمولیت میں ہونے والی مجموعی پیشرفت میں خواتین بہت پیچھے رہ گئی ہیں اور35فیصد مردوں کے مقابلے میں صرف خواتین کے صرف 7فیصد اکا?نٹس ہیں اس لئے موجودہ حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے تاہم اس پر عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ نیدر لینڈ کی ملکہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ انہیں احساس کی مالی نظام میں شمولیت کی حکمت عملی کے اجرا میں شامل ہونے پر بے حد خوشی ہے۔فی الحال کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کو بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ’’لمیٹڈ مینڈیٹ اکا?نٹس‘‘ (ایل ایم اے) کے ذریعے نقد رقم دی جا رہی ہے۔ احساس سیونگ والیٹس کو کفالت مستحقین کے موجودہ ایل ایم اے اکا?نٹس سے منسلک کیا جائے گا جس سے انہیں والیٹس کے ذریعہ رقم کی بچت اور خریداری کی سہولت بھی میسر آئے گی۔ اس اقدام کے تحت اب احساس کی مستحق خواتین کے پاس اپنی رقم نکلوانے یا ڈیجیٹل والیٹس میں رقم جمع کرنے کا اختیار ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close