اسلام آباد(آئی این پی) رواں سال کسی کو بغیر امتحان پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے مجوزہ فیصلے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میںکئیگئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات ہونگے ، پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات لئے جائیں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے جبکہ رزلٹ میں تاخیرپر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی،چھٹی کے حوالے سے طے کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس کا فیصلہ صوبے کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں