عمران خان کی حکومت کو اصل خطرہ کن لوگو ں سے ہے؟ وزیراعظم کو خبردار کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو پارٹی کے اندر سے زیادہ خطرہ ہے، وزیراعظم کے پاس ساری اطلاعات موجود ہیں، ان کو پتا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں بہت اہم اجلاس ہوا ہوگا، ہم تفصیلات سے تو آگاہ نہیں، اجلاس میں شرکاء کی تعداد بھی کافی زیادہ تھی،اجلاس میں ملکی سلامتی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اس کے ساتھ مشیرقومی سلامتی معید یوسف کی جنیوا میں امریکی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس کی تفصیلات بھی ابھی ہمارے سامنے نہیں آئیں۔پاکستان میں جو بھی کچھ ہوگا وہ خطے کے واقعات طے کریں گے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے کل جب اجلاس کیا اس میں انہوں نے کہا کہ ان کو باہر سے کم خطرہ ہے، پارٹی کے اندر سے زیادہ خطرہ ہے۔ان کے پاس یہ ساری اطلاعات ہیں، وہ ساری چیزوں کو سمجھتے بھی ہیں۔اگلے دوتین ہفتے زیادہ ہیں، سیاسی انتشار ہے پارٹی کے اندر سے لوگ پید اکررہے ہیں۔ کیونکہ اپوزیشن جلسے یا دھرنے سے حکومت نہیں گراسکتی، جلسے یا دھرنوں سے صرف پریشر ڈالا جاسکتا ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شہبازشریف خود کرسی کیلئے تیار بیٹھے ہیں،شہبازشریف کا سیاست میں اپنا طریقے کار ہے، اچانک ان کو پیپلزپارٹی یاد آگئی ہے،پیپلزپارٹی کو کھانے پر دعوت دی ہے، ان کو پتا ہے پیپلزپارٹی کے بغیر اتحاد بے معنی ہوجائے گا۔اے این پی بھی ہوائی جماعت نہیں ہے، کہ ان کے زمین پر پاؤں نہیں ہے۔خبروں سے فاصلے کم نہیں ہوں گے۔شہبازشریف کسی سے تلخی کم نہیں کریں گے، شہبازشریف خود ایک بساط بچھا کربیٹھے ہیں، وہ ایک گیم کررہے ہیں، شہبازشریف خود کرسی کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔مسلم لیگ ن نے ہاؤس تبدیلی والا ہمارا طریقہ اختیار نہیں کیا، وہ اپنی سیاست کریں گے، اس کیلئے پیپلزپارٹی کبھی استعمال نہیں ہوگی۔ن لیگ والے شیروانی سلوعمران خان کی حکومت کو اصل خطرہ کن لوگو ں سے ہے؟وزیراعظم کو خبردار کر دیا گیاا کررکھتے ہیں کہ جب بلاوا آئے وہ پہن لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close