ایم کیوایم پاکستان کا جیکب آباد اور لاڑکانہ میں رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ

سکھر(آن لائن)ایم کیوایم پاکستان نے جیکب آباد اور لاڑکانہ و دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر قابو پانے کے لیے رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا ہے اس سلسلے میں سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں ایسے ڈاکو موجود ہیں جن کو سیاسی آشیرباد حاصل ہے ان کے خلاف کاروائی ضروری ہے ان کا کہنا تھاکہ سندھ میں اسٹریٹ کرائم اوراغوا برائے تاوان کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں جن پر قابو پانے میں سندھ حکومت ناکام۔ہوچکی ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں میرٹ پر کام۔کرنے والے افسران کو سیاسہ انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہیجس کی مثال سابق ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان ہیں جن کی رپورٹ کیبعد ان کو شکارپقر سیہٹا دیا گیا ان کا کہنا تھا کہ پولیا میں بھرتیاں میرٹ اور غیر سیا سی بنیادوں پر کی جائے وفاقی وزیر نے گذشتہ روز شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکاروں کو شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بکتر بند گاڑیوں میں ڈاکوؤں کی گولیاں گھس جانے کے واقعات کی تحقیقات یونی چاہیے کیونکہ ان بکتر بند گاڑیوں کی تیاری میں بھی کک بیکس لی گئی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ گذشتہ روز شکارپور میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں شہید اہلکاروں کے ورثائ￿ کو 50،50 اور زخمی اہلکاروں کو 25 ،25 لاکھ روپیمعاوضہ دیا جائے انہوں نے سوالات کے جواب میں کہاکہ ایم۔کیو ایم۔پاکستان آزادی صحافت کی حامی ہے اور وہ جنرلسٹ پروٹیکشن بل کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اس کی منظوری کے لیے اپنا کردار اد کرے گی ان کا کہنا تھا کہ سکھرکے نوجوانوں اور صحافیو کو بھی آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close