پاکستان میں نئی ائیرلائن پروازیں شروع کرنے کیلئے تیار، لائسنس جاری

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں ایک نئی ائیرلائن پروازیں شروع کرنے کیلئے تیار، لائسنس جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ، چترال ، گلگت ، سکردو اور گوادر کے لئے نجی ائیر لائن کو لائسنس جاری کر دیا گیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیر لائن نارتھ ائیر کو لائسنس جاری کر دیا جس کے بعد نجی ائیر لائن کی جانب سے سروس کا آغاز اگلے مہینے سے کردیا جائے گا۔نارتھ ایرلائن اسلام آباد سے گلگت ، سکردو ، چترال ، گوادر کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ دوسری جانب ملک میں 3 نئی نجی ایئر لائن کمپنیوں نے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلائی جناح ، کیوایئر اور جیٹ گرین کی جانب سے پاکستان میں ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے حصول کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست دے دی ہے ، لائسنس ملتے ہی ان کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کردیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ کیوا ئیر اور فلائی جناح کی اسکروٹنی مکمل کرلی گئی ، جس کے بعد دونوں ایئرلائنز کے کیسز ایوی ایشن ڈویژن کوبھجوا دیئے گئے ہیں ، کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی دونوں ایئرلائنز کو لائسنس جاری کردیا جائے گا جب کہ جیٹ گرین کی اسکروٹنی کا عمل تاحال جاری ہے ، اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد جیٹ گرین کا معاملہ بھی ایوی ایشن ڈویژن کو بھیج دیا جائے گا۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل ملک کی نئی نجی ائیرلائن ائیرسیال بھی اپنے آپریشنز کا آغاز کر چکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close