رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے گھروں سےباہر نکلنے پر پابندی، وہ صوبہ جہاں سخت ترین لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی ) حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 25 مئی کی رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری نکلنے پر پابندی عائد کردی۔ ترجمان وزیراعلی ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں 25 مئی کی رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گاڑیوں میں گھومنے سے بھی روکا جائے۔ جب کہ پارکس کی لائٹس بھی مغرب کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام نے اگر تعاون کیا تو 2 ہفتے میں کیسز کم ہوجائیں گے، جس کے بعد ہم کاروبار کھولنے کی طرف جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں