سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کر دیا گیا، اطلاق کب سے ہو گا؟ خوشخبری سنا دی

لاہور ( پی این آئی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے ، جون میں جو تنخواہیں ملیں گی وہ بڑھ کر آئیں گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معیشت پر برے اثرات کا دیگر شعبوں پر بھی فرق پڑتا ہے ، مگر اب معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ، چودھری نثار منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، مگر انہوں نے تین سال ضائع کئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close