لاک ڈاؤن مزید سخت،رات 8بجے گھروں سے باہر نکلنے والوں کیساتھ کیا سلوک ہو گا ؟ پولیس نے خبردار کر دیا

کراچی(پی این آئی )سندھ حکومت نے شہرقائد میں لاک ڈاؤن کے دوران مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پولیس نے فیصلے پر بھرپور عمل درآمد کرانے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس حکام نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں رات 8 بجے کے بعد گھر سے غیرضروری نکلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، شہر کی اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں اور پکٹس لگائیں گے، رات آٹھ بجے کے بعد عوام غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء ، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، جام اکرام اللہ دھاریجو، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پرنسپل سیکریٹری، صوبائی سیکرٹریز، فنانس، اسکول ایجوکیشن، انڈسٹریز، صحت، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر سجاد قیصر، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پورے ملک میں جتنے بھی کیسز ہیں ان کا 50 فیصد سندھ میں ہیں، مجھے ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں ایس او پیز کی سب سے زیادہ شکایات مل رہی ہیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہرصورت میں یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ کل سے رات 8 بجے کے بعد لوگوں کو شہر میں غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی،لوگوں کو غیرضروری گاڑیوں میں گھومنے سے روکیں، اگر کسی کو اسپتال یا کسی ضروری کام سے نکلنا ہو تو اسکو اجازت دی جائے۔اجلاس میں پارکس کی لائیٹس مغرب کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام نے اگر تعاون کیا تو 2 ہفتوں کے بعد کیسز کم ہوجائینگے تو ہم بحالی کی طرف جا سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے ہونگے، بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے،ڈیپارٹمنٹل / سپر اسٹور شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے،جمعہ اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گیوزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ خود سرپرائز وزٹ کریں گے اگر ان اوقات کی خلاف ورزی ہوئی توسخت کارروائی کرونگا۔##/s#‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close