شروع دن سے کہہ رہا ہوں حفیظ شیخ کی کارکردگی اچھی رہی، اسد عمر نکالے جانے والے وزیر خزانہ کے ساتھ کھڑے ہو گئے

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمرنے کہا کہ شرح نمو کے اعدادو شمار میں کوئی ردوبدل نہیں کیا ،پاکستان نے کورونا وباء کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، عالمی اداروں نے بھی پاکستان کی تعریف کی ، گندم ، مکئی ، چاول، گنا کی ریکارڈ کاشت ہوئی، معیشت گروتھ نہیں کرے گی تو کیا کرے گی،پہلے ادارہ شماریات وزارت خزانہ کے نیچے تھا تو اسحاق ڈار اپنی مرضی کا نمبر بنا لیتے تھے ،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا ادارہ شماریات پر کوئی کنٹرول نہیں،مجھے کیوں نکالا بوٹ پالشیے لوگ کہتے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کی صوابدید ہے کہ وہ جسے چاہئیں وزارت دیں شروع دن سے کہہ رہا ہوں کہ حفیظ شیخ کی کارکردگی اچھی ہے، اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کورونا وباء کے آگے دنیا کی معیشتوں نے گھٹنے ٹیک دیئے ، پاکستان نے کورونا وباء کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، عالمی اداروں نے بھی پاکستان کی تعریف کی ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پوری تقریر نہیں سنی جب ممکنہ جی ڈی پی فگر دیا گیا تو میں کابینہ میں نہیں تھا بڑی صنعتیں ڈبل فگر میں گروتھ کر رہی ہیں ۔ گندم ، مکئی ، چاول، گنا کی ریکارڈ کاشت ہوئی ۔ معیشت گروتھ نہیں کرے گی تو کیا کرے گی ۔ شرح نمو کی نمبرز تجربہ کار لوگوں نے بنائے کسی نے کوئی بحث نہیں کی ۔ سب تجربہ کار لوگ تھے اپنے آپ کو مطمئن کرنے کے لئے سوال پوچھ رہے تھے کسی نے کسی کو کوئی پرچی نہیں دی کہ مجھے یہ گروتھ نمبر لا کر دیں ہم نے شرح نمو میں کوئی ردوبدل نہیں کیا ۔ پہلے ادارہ شماریات وزارت خزانہ کے نیچے تھا تو اسحاق ڈار اپنی مرضی کا نمبر بنا لیتے تھے ۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا ادارہ شماریات پر کوئی کنٹرول نہیں ۔ شرح نمو 3.94 ہونا پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے لیکن سب اس پر حیران ہیں ۔ حفیظ شیخ کو وزارت سے ہٹانے سے متعلق سوال پر اسد عمر نے کہا کہ سمجھ دار لوگ یہ نہیں کہتے کہ مجھے کیوں نکالا یہ سب بوٹ پالش کرنے والے لوگ کہتے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی صوابدید ہے کہ وہ جسے چاہئیں وزارت دیں شروع دن سے کہہ رہا ہوں کہ حفیظ شیخ کی کارکردگی اچھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسلام آباد ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کورونا کیسز کم ہوئے ہیں ۔ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں ۔ پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ یو کے سٹرین تھا جس میں اب کمی آئی ہے ۔ سندھ میں کورونا کیسز میں یقیناً اضافہ ہوا ہے ۔ ہمیں بہتر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے سندھ میں صورتحال مزید بہتر کی جا سکتی ہے ۔ ہسپتالوں میں بستر ختم ہو گئے ہیں ایسی صورتحال ابھی بالکل نہیں آئی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو ایکشن لینا ہوگا تاکہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں ۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے سعودی حکومت کی طرف سے حج کے لئے مستند ویکسین کی فہرست کے حوالے سے کہا کہ چین کورونا ویکسین کا سب سے بڑا سپلائرز ہے اگر سائنو فام کو فہرست میں شامل نہیں کیا جاتا تو بہت سے ممالک کے لئے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close